ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری، ایئر لفٹ ڈرونز دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد تک کھانا اور ادویات پہنچا رہے ہیں

پہلا ایئر لفٹ ڈرون ریسکیو آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا ایئر لفٹ ڈرون ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
ڈرونز کی مدد سے امداد
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں محکمہ داخلہ کے ایئر لفٹ ڈرونز دور دراز اور ناقابلِ رسائی علاقوں میں پھنسے افراد کو تلاش کر کے کھانا اور ادویات پہنچا رہے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جن متاثرہ علاقوں اور مقامات تک کشتیوں سے رسائی ممکن نہیں وہاں ڈرونز سے بیک وقت 200 کلوگرام تک خوراک، ادویات اور امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق
عملے کی نگرانی
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس راؤ تسنیم علی خان متاثرہ علاقوں میں خود جاکر ڈرون ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی طرز کا پہلا آپریشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت جب نامناسب انداز سے چھونے پر اداکارہ سارہ نے ہدایتکار کو سب کے سامنے تھپڑ رسید کردیا
جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت
انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سول ڈیفنس پنجاب سیلاب میں پھنسے افراد کیلئے امید کی کرن بن گیا ہے اور 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر پھنسے افراد کو ڈرون کی مدد سے خوراک اور ادویات پہنچائی جا چکی ہیں۔ سول ڈیفنس پنجاب ڈرونز کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو دور دراز علاقوں میں تلاش کر رہا ہے۔ ایئر لفٹ ڈرونز ایک وقت میں 200 کلوگرام تک وزنی شخص یا سامان کو اٹھا کر محفوظ طریقے سے مطلوبہ مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کر لیا
ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی رفتار
سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن دن رات مستقل جاری ہے اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب راؤ تسنیم علی خان متاثرہ علاقوں میں جاکر خود ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف نے 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان پکڑ لئے
نئی ایئر لفٹ ڈرونز کی خریداری
ترجمان نے بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ہے جس میں ڈرونز کی مدد سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو محفوظ انداز میں ایئرلفٹ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 مزید ایئر لفٹ ڈرونز کی فوری خریداری کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین امدادی کوششیں
پنجاب سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکار اور رضاکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کے ساتھ ہرممکن امداد فراہم کر رہے ہیں۔ پنجاب کے تمام متعلقہ محکمے اور افسران 24 گھنٹے فیلڈ میں متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔