کوئی سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کر رہا ہے تو کوئی سیاسی شعبدہ بازی : عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے انسانی جانوں کی اہمیت اور ان کے مسائل سے عاری ہیں۔ بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان کر دیا
سیلاب متاثرین کی خدمت
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کر رہا ہے تو کوئی سیاسی شعبدہ بازی کر رہا ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ کون مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور کون زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت ہر علاقے میں سیلاب متاثرین تک پہنچ رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مسلسل سیلاب متاثرین کے پاس جا کر سہولتوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔ جہاں بھی کوئی انتظامی غلطی یا کوتاہی ہو، مریم نواز فوراً متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔
سہولیات میں بہتری
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولتوں پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ پنجاب کی انتظامیہ 3 ہفتوں سے مسلسل متاثرہ افراد کے درمیان موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو اور پنجاب پولیس و دیگر ادارے ریلیف میں مصروف ہیں۔ پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ہیں، مریم نواز اپنے فرائض ایک درد دل رکھنے والی ماں اور ایک بہن کی طرح ادا کر رہی ہیں۔