کچے کے 80 فیصد علاقے سیلاب کی نذر،سیلابی ریلے صوبہ سندھ کے جنوبی حصے کی طرف بڑھنے لگے
کراچی میں سیلاب کی صورتحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے 80 فیصد علاقے سیلاب کی نذر ہو گئے اور اب، سیلابی ریلے صوبہ سندھ کے جنوبی حصے کی طرف بڑھنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری
گھوٹکی اور کندھ کوٹ میں نقصانات
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں کچے کے 20 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں، کندھ کوٹ میں کچے کے 80 فیصد علاقے سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔ اوباڑو، نوشہرو فیروز میں بھی کئی بستیاں ڈوب چکی ہیں۔ کمال ڈیرو کے قریب دریائے سندھ میں متاثرین کی کشتی الٹ گئی ہے، مقامی افراد نے ڈوبنے والے پانچوں افراد کو بچا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلے: پاکستانی تن ساز نے گولڈ میڈل جیت لیا، 44 ممالک کی شرکت
2022 کے تباہ کن سیلاب کی یاد
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق صوبہ سندھ 2022 میں تباہ کن سیلاب کا شکار ہوا، جب موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے پاکستان بھر میں 1739 افراد جان سے گئے۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے سے مزید کچے کے دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ گڈو بیراج پر 15 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
نقصان کی شدت
دریائے سندھ کے برڑا پتن پر پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوا، بہاؤ 4 لاکھ 22 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ نوڈیرو کے دیہات میں پانی داخل ہو گیا، زمینی راستے بند ہو گئے، مکین کشتیوں کے ذریعے نکلنے پر مجبور ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس مقدمات نمٹا دیے
ریسکیو کی کوششیں
نوڈیرو میں تاحال ریسکیو ٹیمیں گاؤں نہیں پہنچ سکی ہیں، سیلابی پانی سے چاول، مکئی اور تیلوں کی فصلوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی کارروائیاں: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
پانی کے بہاؤ کی صورتحال
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہوگیا، جسے اونچے درجے کا سیلاب قرار دیا گیا۔ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی پانی کی آمد بڑھ گئی، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق
دریاؤں میں پانی کی سطح
دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور، چاچڑاں شریف پر پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا، پانی کی سطح بلند ہوکر 11.4 فٹ پر آگئی۔ ہیڈ پنجند کا سیلابی ریلا کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کچے کے علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے。
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کیخلاف بولنے والے مخالفین پر محمد عامر پھٹ پڑے
دریائے چناب اور راوی کی صورتحال
دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بہاؤ میں کمی آنے لگی ہے جہاں پانی کا بہاؤ تقریباً 30 ہزار کیوسک کم ہو کر 6 لاکھ 33 ہزار پر آگیا، مگر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے ملاں والی میں بھی پانی داخل ہوا، جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
دریائے ستلج کی طغیانی
دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، تاہم درمیانے درجے کا سیلاب تاحال برقرار ہے۔ ادھر دریائے ستلج کی طغیانی کا زور ٹوٹنے لگا ہے، گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 78 ہزار کیوسک کم ہونے کے بعد نچلے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہوگیا۔ ہیڈ سلیمانکی پر نچلے اور ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔








