لاہور میں آن لائن آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون منشیات فروش گرفتار

شہر میں منشیات فروشوں کا کریک ڈاؤن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گلبرگ پولیس نے سیون اپ پھاٹک سے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس کے مطابق، ملزمہ آن لائن آرڈر کے تحت مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرنے آئی تھی۔ ملزمہ معراج بی بی سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔