ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ثنا یوسف قتل کیس کی تازہ ترین پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 39 اراکین کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا مسترد
عدالتی کارروائی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے 16 سالہ ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزم کو چالان کی نقول پیش کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ تبدیلی کیس میں ڈویژن بینچ کا نیا حکمنامہ جاری
فرد جرم کی تاریخ
عدالت 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرے گی۔ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔
ملزم کا اعتراف
یاد رہے کہ ملزم نے قبول کیا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔