وائس چیئرپرسن، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو واشنگٹن روانہ، گلوبل فورم آن کولیشنز فار ریفارمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

پاکستان کی نمائندگی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو امریکا روانہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ واشنگٹن ڈی سی میں 2 روزہ گلوبل فورم کولیشنز فار ریفارمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ

فورم کی تفصیلات

فورم 16 اور 17 ستمبر 2025 کو ورلڈ بینک ہیڈکوارٹرز، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی میزبانی ورلڈ بینک کر رہا ہے۔ اس فورم میں دنیا بھر سے پالیسی ساز، حکومتی نمائندے، ماہرینِ سماجی تحفظ، علمی ادارے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہوں گی۔ فورم کا مقصد سماجی تحفظ کے شعبہ میں اصلاحاتی عمل میں درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا، اجتماعی تعاون کو فروغ دینا اور پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے نئے طریقہ کار اور تجربات کا تبادلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی کو اٹھایا جائے: عمران ریاض

اہم ملاقات

18 ستمبر 2025 کو ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ پاکستانی وفد کی ایک اہم ملاقات ہو گی، جس کی قیادت جہاں آراء منظور وٹو کریں گی۔ اس موقع پر پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور ایڈاپٹو سوشل پروٹیکشن کے موضوع پر پریزنٹیشن دی جائے گی، جس میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل، ان کے اثرات اور ایڈاپٹو سوشل پروٹیکشن سے جڑے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ان چیلنجز کے حل اور ان سے نمٹنے کے لیے ممکنہ عملی اقدامات بھی پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک

فورم کی سرگرمیاں

فورم میں حاضرین کو یہ موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ مختلف ڈلیوری لیبز، پینل ڈسکشنز اور ماہرین کے ساتھ نشستوں میں شامل ہو کر قیادت، باہمی تعاون اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن جیسے اہم موضوعات پر سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے عملی تجربات دوسروں تک منتقل کرسکیں اور اصلاحات کے پیچیدہ عمل میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی چینی کی پکار، مگر مچھوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کرایا، سوالوں کا جواب نہ ملا تو آئندہ انتخابات میں بڑے بریک تھرو ہوں گے

ویمن لیڈرز نیٹ ورک

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے مزید کہا کہ گلوبل فورم آن کولیشنز فار ریفارمز میں ایل آئی ایس ویمن لیڈرز فار سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک کو اجاگر کیا جائے گا، جسے جی آئی زیڈ، ورلڈ بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ نیٹ ورک ایک منفرد عالمی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد سماجی تحفظ کے شعبے میں خواتین کی قیادت کو مضبوط بنانا، انہیں عالمی سطح پر جوڑنا اور ان کی آواز کو پالیسی سازی کے عمل میں مؤثر انداز میں شامل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عید الاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں؟ سی ای او لیسکو کا بیان آ گیا

پاکستان کا تاریخی موقع

پاکستان کو اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ نیٹ ورک پاکستان کی سربراہی میں کام کرے گا۔ اس دوران پاکستان نیٹ ورک کے ایجنڈے کی قیادت کرے گا، موضوعاتی اجلاس منعقد کرے گا اور خواتین رہنماؤں کے کردار کو خطے اور دنیا بھر میں اجاگر کرے گا۔

خلاصہ

روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے کہا کہ عالمی فورم پر چیئر ایل آئی ایس کے طور پر پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایل آئی ایس ویمن لیڈرز فار سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک کی قیادت پاکستان کے سپرد ہونا ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ گلوبل فورم کے دوران جہاں آراء منظور وٹو پی ایس پی اے کے نمایاں اقدام بین الصوبائی فورم برائے سماجی تحفظ کو بھی بطور کامیاب ماڈل عالمی سطح پر پیش کریں گی۔ یہ ماڈل صوبوں کے درمیان ہم آہنگی، پالیسی سازی میں اشتراک اور اجتماعی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جسے اب ایک بہترین عملی مثال کے طور پر واشنگٹن ڈی سی میں گلوبل فورم میں بھی پیش کیا جائے گا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...