صوبائی وزراء سہیل شوکت بٹ اور چوہدری شافع حسین کا دورۂ گجرات، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا

فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین نے گجرات کے فوارہ چوک میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن بیگز، آٹے کے تھیلے اور صاف پانی کی جیری کین تقسیم کیں۔ اس موقع پر تقریباً 1000 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان پہنچایا گیا، جن میں آٹا، گھی، دالیں، چاول، دودھ، کھجوریں اور پینے کا صاف پانی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر قاسم اور سلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے تو ایسی صورت میں برطانوی حکومت نے انہیں مظاہروں اور ہجوم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، عثمان شامی

وزیر سوشل ویلفیئر کا بیان

اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ فیلڈ میں موجود ہے اور متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے قریب ریلیف پہنچانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کی جا سکتی ہیں۔ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ریلیف اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ نے جس بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے، وہ کون ہے؟ ویڈیو کی حقیقت بے نقاب

وزیر انڈسٹریز کی معلومات

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومت کی اولین ترجیح متاثرین کو فوری ریلیف پہنچانا ہے اور اس کے لیے راشن، صاف پانی، طبی سہولیات اور دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

موجود افراد

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ارشاد وحید، ڈائریکٹر پروگرام مزمل یار، صدر مسلم لیگ سٹی علی ابرار جوڑا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گجرات محمد نواز بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...