دبئی میں فیکٹری مالک نے پاک، بھارت میچ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کردیئے

دبئی میں مفت ایشیا کپ ٹکٹس کی تقسیم
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک فیکٹری مالک نے پاک، بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کردیئے۔
پاک، بھارت میچ کا انتظار
ایشیاء کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ہے جس کا شائقین کرکٹ شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ دبئی میں اس میچ کے ٹکٹس کی مانگ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کے لیے 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے گئے۔
انیس ساجن کا اقدام
یہ اقدام دبئی میں مقیم نامور بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے کیا، جنہوں نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو ٹکٹس دیئے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو براہ راست ایکشن میں دیکھ سکیں۔
محنت کشوں کے لیے خوشی کی خبر
انیس ساجن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا بھی جنون ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ دبئی میں رہنے والے محنت کش بھی اس جوش و خروش میں شریک ہوں، اسی لیے انہوں نے میچز کے ٹکٹس تحفے کے طور پر تقسیم کیے ہیں۔
فری پک اینڈ ڈراپ سروس
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیاء کپ کے کئی مقابلے اور فائنل کھیلا جائے گا۔ انیس ساجن نے پاکستانی، بھارتی، بنگلا دیشی، سری لنکن، نیپالی اور افغانی محنت کشوں کو نہ صرف ٹکٹس دیئے بلکہ ان کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس کا بھی انتظام کیا ہے۔
قرعہ اندازی کے ذریعے ٹکٹس کی تقسیم
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ دلچسپی پاکستان اور بھارت کے میچ میں ظاہر کی گئی، اس لیے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب فینز کا انتخاب کیا گیا۔
Anis Sajan, popularly known as 'Mr. Cricket UAE', distributes over 700 tickets of #IndiaPakistanMatch to workers in Dubai, covering everything from food and transport to logistics.
Read ⬇️https://t.co/SJcHA7aJoK
— NDTV Profit (@NDTVProfitIndia) September 13, 2025