عوام کی آواز کو دبا کر فسطائیت کا نظام قائم کیا گیا لیکن یہ ختم ہو کر رہے گا، سلمان اکرم راجا
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی بیان
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے عوام کی آواز کو دبا کر فسطائیت کا نظام قائم کیا گیا لیکن یہ ختم ہو کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات سامنے آگئیں
سیلاب متاثرین کے لئے حمایت
گجرات میں سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی اپنی عوام کے حقوق کیلئے جیل میں ہیں۔ عوام دشمن حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، متاثرین کو خوراک، ادویات کی ضرورت ہے، سب مل کر مشکل کا مقابلہ کریں گے۔ ہمارے پوری جماعت آفت کی اِس گھڑی میں پرویز الہٰی کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
نظام کی تبدیلی کی ضرورت
نظام اپنے بوجھ تلے گرنے کو ہے، جھوٹ پامال ہوگا اور سچ کا بول بالا ہونے والا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِس ملک میں اغوا، تشدد کا قانون ہے جسے شکست دے کر پیار، انصاف کا قانون نافذ کرنا ہے۔
عوام کا عزم
عوام اپنے عزم میں کمی نہ آنے دیں، انشاءاللہ! پاکستان کو فلاح کی جانب لے کر جائیں گے۔








