دہلی ہائیکورٹ نے اے آئی پلیٹ فارمز کو بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تصاویر، نام اور آواز کو بغیر اجازت استعمال کرنے سے روک دیا

ہائی کورٹ کا فیصلہ

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی شناخت کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی درخواست پر متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارمز کو ان کی تصاویر اور ویڈیوز استعمال کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

ویتہ خائی شکایت

ایشوریا رائے نے کچھ دن قبل عدالت میں درخواست دیتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اے آئی پلیٹ فارمز کو ان کی تصاویر، نام اور آواز کو اجازت کے بغیر استعمال کرنے سے روکا جائے، ان کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے فحش انداز میں شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

عدالت کی ہدایات

عدالت نے ان کی درخوست پر ان کے نام، آواز اور تصاویر کے غیر مجاز کمرشل اور آن لائن استحصال کے خلاف سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو شخصیات کے حقوق کے غیر مجاز استعمال کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اب سامان 10 دن میں پہنچتا ہے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سمندری راہداری کی بحالی کیسے ہوئی؟

پیشہ ورانہ استعمال پر پابندی

بھارتی نشریاتی ادارے ’دی ہندو‘ کے مطابق جسٹس تیجس کاریا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی مشہور شخصیت کی شناخت کا بغیر اجازت استعمال نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ ان کے رازداری اور عزت کے حق کو بھی متاثر کرتا ہے۔جب کسی مشہور شخصیت کی شناخت کو ان کی رضامندی یا اجازت کے بغیر استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف متعلقہ فرد کو مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ ان کے باعزت زندگی گزارنے کے حق پر بھی اثر پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ناقص گھی سپلائی کرنے والی فیکٹری کے خلاف آپریشن، 81ہزار کلو بناسپتی گھی تلف

عبوری حکم

عبوری حکم میں عدالت نے مختلف ملزمان کو ایشوریا رائے کے نام، تصویر، یا شخصیت سے متعلق کوئی بھی مصنوعات جیسے کہ ٹی شرٹس، مگ، پوسٹرز یا ڈیجیٹل مواد بنانے، شیئر کرنے یا فروخت کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا خطے کا چوہدری بننے کا خواب ختم ہو گیا، مصدق ملک

ڈیجیٹل ہیر پھیر پر پابندی

عدالت نے مصنوعی ذہانت، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی، چہرے کی تبدیلی یا کسی بھی ڈیجیٹل ہیر پھیر کے ذریعے بنا اداکارہ کے حوالے سے مواد بنانے سے بھی پلیٹ فارمز اور اداروں کو روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

ابھیشیک بچن کی درخواست

اسی عدالت میں ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن کی ایک درخواست بھی زیر سماعت ہے، جس میں انہوں نے اپنی تصویر، شخصیت، اور جعلی ویڈیوز کے غیر مجاز استعمال کے خلاف اپنے تشہیری اور شخصیت کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ شواہد

عدالت نے ابھیشیک بچن کی درخواست پر بھی تمام شواہد طلب کر رکھے ہیں اور کہا ہے کہ اداکار کی درخواست پر بھی جلد حکم نامہ جاری کیا جائے گا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...