بوئنگ 777 طیاروں کی مینٹیننس، پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کی فضائی آپریشن معطلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
وجوہات
یہ اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈیننس جاری
طیاروں کی صلاحیت اور مرمت کی ضرورت
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بوئنگ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دونوں لانگ رینج طیاروں کو 3 ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا، جو کہ ہر 10 سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔
مسافروں کی راحت اور سلامتی
اس وقت طیاروں کی مرمت کا مقصد آنے والے مہینے میں متوقع مسافروں کے رش سے پہلے اپنے طیاروں کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔ پی آئی اے اپنے مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہے، تاہم مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل فٹنس پہلی ترجیح ہے۔