سپریم کورٹ کے سیکیورٹی پروٹوکولز میں اہم تبدیلی کا اعلان، چیف جسٹس کی گاڑیاں 8 سے کم کر کے 2 کردی گئیں
سپریم کورٹ کا سیکیورٹی پروٹوکولز میں تبدیلی کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کے سیکیورٹی پروٹوکولز میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام، جنگ جیت لی لیکن امن چاہتے ہیں: وزیر اعظم کا ’’یوم تشکر‘‘ کی مرکزی تقریب سے خطاب
چیف جسٹس کے لیے سیکیورٹی میں کمی
عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو فراہم کی جانے والی سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کردی گئی ہے جبکہ اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو معمول کی پولیسنگ ڈیوٹی پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کو غلط گائیڈ کر رہے ہیں
حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس ججز کی سیکیورٹی کو قواعد و ضوابط کے مطابق ریگولیٹ کردیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ ریٹائرڈ ججز کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ انہیں صدارتی حکم نامے اور قوانین کے تحت تاحیات سیکیورٹی حاصل ہے، خاص طور پر ان ججز کو جنہوں نے حساس نوعیت کی ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں یا جنہیں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔
نئے پروٹوکولز کی پابندی
سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ وزارت داخلہ اور تمام صوبائی ادارے ان نئے سیکیورٹی پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی وسائل کا بہتر اور شفاف استعمال کرنا ہے تاکہ اضافی نفری کو عوامی خدمت اور امن و امان کی صورتحال میں بروئے کار لایا جا سکے۔








