بلاول بھٹو کا بیان سیاسی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی

تجزیہ کار سلمان غنی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، جس نے امداد دینی ہے وہ دے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی وفاقی حکومت دوست ممالک سے امداد کی اپیل نہیں کر رہی تو ہمیں اس سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے انکشاف کیا کہ کراچی میں گرفتار دہشت گردوں نے اپنے سرپرستوں کے نام بتا دیئے ہیں جن سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا بیان
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام "تھنک ٹینک" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید بلاول بھٹو اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں، اس لیے انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر وفاقی حکومت سے مطالبات کیے۔ ان کا ایکس پر بیان سیاسی بیان ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے۔ بلاول بھٹو نے جب زرعی ایمرجنسی کی بات کی، سیلاب کے نتیجے میں بہت بڑا نقصان ہوا ہے، لاکھوں ایکڑ زمین پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں، اس کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں اور وزیر اعظم بھی اس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: دہشتگردوں کا سر پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بڑھائے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات
زرعی ایمرجنسی کے ساتھ وزیر اعظم نے جب اعلان کیا تو انہوں نے موسمیاتی ایمرجنسی کی بات بھی کی، کیونکہ اب پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہو رہے ہیں۔ حالیہ سیلاب سے سب سے پہلے پختونخوا، پھر پنجاب میں بڑی تباہی ہوئی، لیکن ابھی تک وزیر اعلیٰ پنجاب کسی سے امداد مانگتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ ابھی سندھ میں سیلاب شروع ہوا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ صوبے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کر کے بتائیں۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے خود اعتمادی کا ثبوت دے رہی ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ قدرتی آفت آنے کے بعد فوراً امداد مانگنا شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ کا کوئی پیارا گم ہو جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اب پنجاب حکومت اسے ڈھونڈ کر لائے گی۔
دوست ممالک کی امداد
ہمارے دوست ممالک نے سیلاب متاثرین کے لیے اشیائے ضروریہ دینا شروع کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی جو نقصان نظر آ رہا ہے، اس سے زیادہ بڑے چیلنجز آنے والے دنوں میں ہوں گے جب بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو کا مطالبہ
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا بیان میں وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کی اپیل کی جائے۔