حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کر دیے

حکومت کا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت یہ پانی راجستھان کو جانیوالی نہروں کی طرف بھی بھجوا سکتا تھا: رمیش سنگھ اروڑا کھل کر بول پڑے
وفاقی وزیر کی وضاحت
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بجلی کے بل واپس ہوں گے۔ پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایات
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا۔ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے، وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔