بنگلادیش: جہانگیر نگر یونیورسٹی طلباء یونین انتخابات میں اسلامی طلبہ شبہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی

بنگلہ دیش کے جہانگیر نگر یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی جہانگیر نگر یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں اسلامی چھاترو شبر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو خراج تحسین

انتخابات کے نتائج

جہانگیر نگر یونیورسٹی کے طلباء یونین انتخابات میں اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، کل 25 مرکزی عہدوں میں سے 20 اس پینل کے حصے میں آئے۔

انتخابی نتائج کے مطابق جہانگیر نگر یونیورسٹی سینٹرل سٹوڈنٹس یونین (جسکو) کے انتخابات میں اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ پینل نے 20 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ 3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن کے حصے میں نائب صدر، سپورٹس سیکریٹری اور کلچرل افیئرز سیکریٹری کے عہدے کی نشستیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکول ٹرپ کے دوران 5 کلاس فیلوز کی 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی

اہم عہدوں پر کامیاب امیدوار

جہانگیر نگر یونیورسٹی سینٹرل سٹوڈنٹس یونین کے جنرل سیکریٹری اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ مظہر الاسلام 3930 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے حریف ابو توحید نے 1238 ووٹ حاصل کیے۔

اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مرد کی نشست پر شبر کے امیدوار فردوس الاحسن نے 2,358 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اسی عہدے پر خواتین کی نشست پر عائشہ صدیقہ 3 ہزار 402 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔

ڈھاکہ یونیورسٹی انتخابات میں اسلامی چھاترو شبر کی کامیابی

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈھاکہ یونیورسٹی میں ہونے والے طلباء یونین انتخابات میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ پینل نے کلین سویپ کیا۔

انتخابات میں صادق قائم نائب صدر، ایس ایم فرہاد جنرل سیکرٹری اور محی الدین خان اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...