سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
عظمیٰ بخاری کا پرویز الٰہی پر الزام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گجرات کے پانی کی نکاسی کے ایک ہفتے بعد پرویز الہیٰ کو ہوش آیا ہے۔ ان کا بیان دراصل اُن کے اپنے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران کی ملاقات
عوام کی تشویش اور بدعنوانی کا ذکر
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہدری صاحب! عوام آپ کی حکومت کی کرپشن اور رشتہ داروں کو نوازنے کی پالیسی سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ گجرات آپ کے وائٹ پیپر منصوبوں اور نام نہاد ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ڈوبا ہے۔ گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والے آج ہمیں کس منہ سے طعنے دے رہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
مریم نواز کا کردار
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ جن کے لیڈر کے منصوبے صرف لنگر خانے اور پناہ گاہیں تھے، وہ بھی آج بولنے لگے ہیں، یہ بھی اللہ کی شان ہے۔ مریم نواز نے 3 دن میں گجرات کو صاف کرکے باپ بیٹے کا منہ دھو دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کارنامہ ہے کہ اس نے ضلع کی سطح سے شروع ہونے والی ڈبل ون ڈبل ٹو سروس کو پورے صوبے تک پھیلایا۔ مستقبل میں عوام کو سیلابی پانی سے محفوظ بنانے کے لیے طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
حکومت کی مدد کا مطالبہ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر واقعی عوام کا اتنا درد ہے تو حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے آئیں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔








