دبئی میں پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کا میدان سجا

دبئی میں پاک بھارت کرکٹ دنگل
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں پاک بھارت کرکٹ دنگل کا اکھاڑہ سج گیا ہے اور ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کا ٹاکرا آج ہوگا، فاتح ٹیم سپر فور میں رسائی حاصل کر لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا
پہلا مقابلہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے اوپر ڈرون دیکھے جانے کے بعد طیارہ شکن فائرنگ
بائیکاٹ کا دباؤ
ایونٹ کا میزبان بی سی سی آئی یو اے ای میں مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے، حکام پر گرین شرٹس سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کیلیے خاصا دباؤ تھا جسے نظرانداز کرتے ہوئے ٹیم میدان میں اتر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ خضدار : بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے: وزیر اعظم
بھارتی کھلاڑیوں پر دباؤ
نان ایشوز کو میڈیا کی جانب سے اچھالے جانے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز پر خاصا دباؤ ہوگا، دونوں ٹیموں نے ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا، پاکستان نے عمان کو 67 پر آؤٹ کرتے ہوئے 93 رنز سے آسان فتح کو گلے لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پاکستان کی بیٹنگ صورتحال
محمد حارث نے فارم میں واپس آتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی، البتہ دیگر ٹاپ آرڈر بیٹرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان موجود ہیں، صائم ایوب اور سلمان علی آغا اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
اسکور کی تفصیلات
ایک موقع پر 200 رنز بنتے لگ رہے تھے مگر پھر بامشکل 7 وکٹ پر 160 تک اسکور پہنچ سکا، بھارت کی مضبوط بولنگ لائن کے خلاف پاکستانی بیٹرز کو ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کاہنہ اور شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو مارے گئے
اسپنرز کی کارکردگی
اسٹریٹجک کھیل کی جانب توجہ دہانی کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر ٹیم نے اپنے پلانز پر عمل کیا تو ہم کسی بھی حریف کو ہرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بیٹی بچے کی ماں بن گئی
بھارتی ٹیم کی شاندار شروعات
دوسری جانب بھارت نے بھی یو اے ای کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایشیا کپ کا شاندار آغاز کیا، اسپنر کلدیپ یادو نے 4 اور پیسر شیوم دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا چیف جسٹس کو خط
ٹکٹوں کی فروخت اور سیکیورٹی انتظامات
میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا سلو آغاز ہوا اور خلاف توقع بدستور بعض انکلوڑرز کے ٹکٹ گزشتہ روز بھی دستیاب تھے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس نے شائقین کو بہتر رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
تاریخی ماضی
دبئی میں دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ ستمبر 2022 میں ہوا تھا جب پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ بھارتی ٹیم حالیہ دنوں میں گرین شرٹس کے خلاف اپنے آخری 14 میچز میں سے 10 جیت چکی ہے۔
نقصان کے خطرات
کھلاڑی جانتے ہیں کہ اگر ہار گئے تو بُرا حشر ہو گا، اس لئے وہ زیادہ محتاط رہیں گے۔