وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان
وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کے لیے وظیفے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سال 2025-26 کے لیے وظیفہ جات دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 2025 کے لیے پاکستان سمیت بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان
وظائف کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک سے افیئر کی خبریں، نمرت کور کے ردعمل کی ویڈیو وائرل
فارم حاصل کرنے کا طریقہ
تعلیمی وظائف کے لیے فارمز اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹر G-7 سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
آخری تاریخ
یہ فارمز اسٹبلیشمنٹ ڈویژن، بی بلاک کیفے ٹبریا، کوہسار بلاک سے بھی 31 اکتوبر 2025 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔








