سنجے منجریکر نے کن پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کیلیے خطرہ قرار دے دیا؟
ایشیاء کپ 2025 کا بڑا مقابلہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہونے جا رہا ہے جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنے تجزیے پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
سابق کرکٹر کا تجزیہ
تفصیلات کے مطابق، سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی سپنرز کو بھارتی ٹیم کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر:بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع
سپن بولنگ کا اثر
انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی سپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض، امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز
پاکستانی ٹیم کی حکمت عملی
ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے سپن پر زیادہ انحصار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور بی آر ٹی: کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ، مالی خسارہ برقرار
منجریکر کا مزید تجزیہ
سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان کا میچ ہے، اور میرا خیال ہے کہ یہ اٹیک بھارتی بیٹرز کو کچھ مختلف سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ: بھینس کی خرید و فروخت کے تنازع پر 7 بچوں کا باپ قتل
بیٹنگ لائن میں بہتری کی ضرورت
تاہم، دوسری جانب سنجے منجریکر نے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کی حالیہ کارکردگی
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم حال ہی میں سہ فریقی سیریز جیت کر اس ایونٹ میں آئی ہے اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی ہے۔








