گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت، سکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ، ہلاکتیں
زلزلے کی شدت اور گہرائی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں اسرائیل کی حمایت تاریخی طور پر کم ترین سطح پر پہنچ گئی، 6 ملکوں کے سروے میں حیران کن انکشاف
زلزلے کا مرکز
زلزلے کا مرکز سکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔
لوگوں کا ردعمل
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








