کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ ہوگیا

کراچی میں دلہا کی گمشدگی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا لاپتہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا۔ جہانزیب نامی دلہا کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہل کے ساتھ مل کر کروڑوں کی زمین خرید لی
واقعات کی تفصیلات
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ شادی کے روز شام 6 بجے جہانزیب سیلون گیا تھا، اور سیلون سے ساڑھے 7 بجے فون آیا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔
والد کا الزام اور تحقیقات
جہانزیب کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔