یو اے ای کے قومی دن پر لمبی چھٹیوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا قومی دن
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی مناسبت سے شاندار تقریبات انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر طویل ویک اینڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ: عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص قتل، 2 زخمی
یومِ اتحاد کی تیاریاں
رواں برس 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا 54ویں یومِ اتحاد (نیشنل ڈے) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ دن ملک کے 7 امارتوں کے اتحاد اور قیام کی یاد دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے دوران مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
سرکاری تعطیلات کا اعلان
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر بروز منگل اور بدھ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی تاہم ویک اینڈ کے باعث عوام کو 4 دن کا طویل ویک اینڈ ملنے کا قوی امکان ہے۔ ملکی قوانین کے تحت یہ 4 روزہ تعطیلات بڑھ کر 5 دن تک بھی ہوسکتی ہیں۔
تقریبات کا آغاز
اس سال کی تقریبات کا آغاز ایک عظیم الشان تقریب سے ہوگا جس میں اماراتی قیادت شرکت کرے گی۔ اگرچہ مقام کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم یہ تقریب 2 دسمبر کو کسی اہم ثقافتی اور قومی مقام پر منعقد ہوگی۔