اسلام آباد کے شہریوں پر میونسپل ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ، سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

راست بازی کا سامنا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے اسلام آباد کے شہریوں پر میونسپل ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور پاک ایران گیس پائپ لائن کیلئے ٹیکس کی مد میں جمع 700ارب کا حساب مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
نئے میونسپل ٹیکس کا اعلان
پلاننگ کے وزیر احسن اقبال اور سرکاری بابوز 213 ارب روپے کا میونسپل ٹیکس اسلام آباد کے شہریوں پر لگا کر میڈیکل کمپلیکس کا منصوبہ سامنے لائے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پوچھنا ہے کسی دن وہ سپر مارکیٹ اور جناح سپر میں گاڑی پارک کر کے دکھائیں کہ آپ سے چوبیس کلومیٹر شہر کی منصوبہ بندی نہ ہوسکی اور آپ تیسری یا چوتھی دفعہ وزیر پلاننگ ہیں۔ پورا شہر بدترین حالت میں ہے۔ سانس لینے تک کی گنجائش آپ لوگوں نے ختم کر دی ہے۔ اسلام آباد اور اس کی خوبصورتی مررہی ہے اور کسی کو ٹکے کی پرواہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شوہر کا بیوی کے ساتھ غیر فطری جنسی عمل، لڑکی شادی کے تیسرے ہی روز کوما میں چلی گئی
ٹیکسوں کا حساب کتاب
آپ تمام حکمرانوں نے 2010 سے پاکستانیوں سے 700 ارب روپے GIDC کا ٹیکس بجلی گیس سی این جی پمپوں سے وصول کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانی ہے۔ پائپ لائن تو نہیں بچھی۔ وہ سات سو ارب کہاں ہے جو عوام سے ٹیکس اکٹھا کیا تھا؟ اس طرح چند ماہ پہلے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے نام پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرول ڈیزل پرائس میں بڑا ریلیف عوام کو یہ کہہ کر نہ دیا گیا کہ وہاں سڑکیں بننی ہیں۔ وہ اربوں روپے کدھر ہیں۔
ناکامیوں کا جائزہ
اب آپ 213 ارب کا نیا ٹیکس اسلام آباد کے شہریوں پر لگا رہے ہیں کہ میڈیکل کمپلیکس بنا رہے ہیں۔ آپ اپنے ناروال اور سیالکوٹ کی منصوبہ بندی تو کر نہ سکے اب اسلام آباد کی خاک کریں گے۔ پہلے زرا 700ارب روپے جی آئی ڈی سی /ایران پاک پائپ لائن اور بلوچستان پٹرول لیوی کا حساب تو اس قوم کو دیں بعد میں یہ نیا 213 ارب روپے کا ٹیکس کے نام پر ہماری جیبوں سے نکالیے گا۔
پلاننگ کے وزیر احسن اقبال اور سرکاری بابوز 213 ارب روپے کا میونسپل ٹیکس اسلام آباد کے شہریوں پر لگا کر میڈیکل کمپلیکس کا منصوبہ سامنے لائے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پوچھنا ہے کسی دن وہ سپر مارکیٹ اور جناح سپر میں گاڑی پارک کر کے دکھائیں کہ آپ سے چوبیس کلومیٹر شہر کی… pic.twitter.com/4rz8tfaoww
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) September 13, 2025