سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے پاک فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت

سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مذمت
ریاض ، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب ، قطر اور متحدہ عرب امارات نے پاک فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب ممالک کی جانب سے شہدا کے خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیل کے حملوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
سعودی عرب کا بیان
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں متاثرہ خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرواز میں مسافروں کے سامنے اچانک فحش فلم کیسے شروع ہوئی؟
قطر کا موقف
قطری وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مسترد کرتے ہیں خواہ اس کے لیے کوئی بھی جواز پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے
کویت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت
کویت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیانات میں بھی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور متاثرہ خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 2 مزدور مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے جاں بحق
حملے کی تفصیلات
خیال رہے کہ افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 12 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
فوج کی کارروائی
ہفتے کو راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دو الگ الگ واقعات میں 35 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔