ایشیا کپ: بائیکاٹ کی خبروں پر بھارتی کوچ کا بیان سامنے آگیا
بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار
بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کا بیان
ایسے میں بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے وضاحت کی ہے کہ ہماری ٹیم کھیلے گی اور پلیئرز کارکردگی کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
کھیل اور سیاست کا الگ ہونا
کوچ کے مطابق کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا بہتر ہے، جبکہ کھلاڑی حکومتی اور بورڈ کے فیصلوں کے تابع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان کے خلاف میچ کی حکومتی منظوری
بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی منظوری دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو۔
بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام کی غیر موجودگی
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔








