ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلے کے باوجود شیر شاہ بند کو بریچ کیوں نہیں کیا گیا؟ علی قاسم گیلانی

علی قاسم گیلانی کے سوالات
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی نے ملتان میں بند توڑنے میں تاخیر پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلے کے باوجود شیر شاہ بند کو بریچ کیوں نہیں کیا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی
ملتان میں تباہی کا ذمہ دار کون؟
علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ بریچ نہ کرنے سے ملتان میں 70 کلومیٹر میں جو تباہی ہوئی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ پنجاب حکومت کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ آپ ایک ڈی ایس پی کے کہنے پر جلال پور میں بریچ کر سکتے ہیں، تو ایک ٹیکنیکل کمیٹی کے کہنے پر شیر شاہ کے بند کو کیوں نہیں توڑا گیا؟
سوشل میڈیا پر گیلانی کی تنقید
ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بڑے حصے کو جان بوجھ کر کیوں ڈبویا؟
ٹکنیکل کمیٹی کے فیصلہ کے باوجود شیرشاہ بند یا ہیڈ محمد والا کو بریچ کیوں نہیں کیا گیا؟
ملتان میں 70 کلو میٹر کی تباہی کی ذمہ داری کون لے گا؟ سید علی قاسم گیلانی pic.twitter.com/WWhrsiYAbL— Saeed Official (@BeingSAOfficial) September 13, 2025