صحافی شہبازرانا کے خلاف مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟ تجزیہ کار امیر عباس کا اہم انکشاف

مقدمے کی وجوہات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار امیر عباس نے صحافی شہباز رانا کیخلاف مقدمے کی وجہ بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم
قرضے کا ریکارڈ
امیر عباس کا ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ صحافی شہباز رانا نے 10ستمبر کو خبر دی کہ پاکستان کا قرضہ ایک نیا ریکارڈ قائم کر چکا ہے، جون کے آخر تک ساڑھے 80ہزار ارب روپے ہو چکا ہے، اس میں جولائی، اگست شامل نہیں ہے،جون کے آخری تک پاکستان کا قرضہ ساڑھے 80ہزار ارب روپے تک جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟
قانون کی خلاف ورزی
امیر عباس کاکہناتھا کہ پاکستان کی ریاست نے روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے 25ہزار ارب روپے اضافی قرضہ لیا، حکومت نے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی خلاف ورزی کی، جو کہتا ہے کہ آپ پاکستان کے جی ڈی پی 60فیصد سے اوپر قرضہ نہیں لے سکتے، حکومت اس سے بہت اوپر جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے ،مفتاح اسماعیل
صحافیوں کی خاموشی توڑنا
معروف تجزیہ کار کا کہناتھا کہ جو شخص ایسی خبریں لائے گا کیا وہ اس نظام کو برداشت ہوگا، جو زبردستی لوگوں کو اچھی اچھی خبریں دینا چاہتا ہے، شہباز رانا کیلئے وہ لوگ بھی بول پڑے ہیں جو کبھی کسی کیلئے نہیں بولے، چپ ہو کر ہونٹ سی کر بیٹھے تھے۔
لوگ اٹھائے جا رہے تھے عمران ریاض، مطیع اللہ جان، اسد طور، ثاقب بشیر کسی کیلئے وہ نہیں بولے تھے، شہباز رانا کے واقعہ کے بعد وہ بھی بول پڑے ہیں، ان کی بھی بس ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے کپڑوں پر نامناسب بیان، عظمیٰ بخاری نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
خبر دینے کا جرم
امیر عباس کاکہناتھا کہ شہباز رانا کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ایک خبر دی، کامرس کا رپورٹر ہمیشہ حقیقت پر مبنی خبر دیتا ہے، وہ ہماری طرح سیاسی رپورٹر نہیں ہوتا، وہ نمبرز کیساتھ خبر دیتا ہے، ان کے خلاف بھی کیس بنا دیا گیا اور اب فرد جرم عائد ہونے تک بات پہنچ چکی ہے۔
کہا گیا کہ شہباز رانا نے ایسی خبر دی جو حقائق کے برعکس ہے، یعنی جو صحافی فیکٹس کے خلاف خبر دے گا اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ اب جس صحافی کے پاس حقائق ہوں گے وہ بھی خبر دینے سے ڈرے گا، اس کہتے ہیں خوف پھیلا دینا۔
سیاسی نظام کی حقیقت
امیر عباس نے کہاکہ یہ سب کیوں ہوا، میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں صرف ایک وجہ سے ہوا، ہمیں اس سسٹم کو چلانا ہے، اس ہائبرڈ رجیم کو چلانا ہے اور ہائبرڈ رجیم کیخلاف سب سے بڑی سیاسی قوت عمران خان اور اس کی پارٹی کو اندر دبا کے رکھا ہے، جو اس سسٹم کے چلنے میں رکاوٹ بنتا ہے چاہے عملی طور پر، اپنے قلم یا زبان کے ذریعے، ہمیں اس کو خاموش کرانا ہے، ہم نے اسے دبانا ہے۔
شہباز رانا نے خبر دی پاکستان کا قرضہ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے حکومت نے روزانہ کی بنیادوں پر 25 ارب قرضہ لیا اور آئین کے مطابق آپ GDP کے ساٹھ فیصد سے اوپر قرضہ نہیں لے سکتے تو اس حکومت نے آئین بھی توڑا ہے
حکومت نے سچی خبر دینے پر بھی شہباز رانا کے خلاف کیس بنا دیا ہے
امیر عباس pic.twitter.com/soYWcX1TBR— Waqar khan (@Waqarkhan123) September 13, 2025