وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی ملاقات،نئے ڈرامہ ایکٹ پر تبادلۂ خیال

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ملاقات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے تھیٹر انڈسٹری کے معروف شخصیات قیصر ثناء اللہ نسیم وکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر "پکار" اطہر مسعود اور اصغر ندیم سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر نئے ڈرامہ ایکٹ سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ‘فتح’ میزائل اور ‘شاہد’ ڈرونز: غیر ملکی ہتھیار جو روس کی عسکری طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں

نئے ڈرامہ ایکٹ کی تشکیل

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت ایسا ایکٹ لانا چاہتی ہے جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں تھیٹر ایسوسی ایشن کی 2 تجاویز کو ڈرامہ ایکٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کے بعد ڈراموں کے معیار میں واضح بہتری آئی ہے، تاہم بعض تھیٹرز کے حوالے سے شکایات اب بھی موصول ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ گلی محلوں میں تھیٹرز قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تھیٹر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی لانا ہوگا۔

فیملیز کے لیے محفوظ ماحول

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسا ماحول بنایا جائے گا جہاں فیملیز بلا خوف و ہچکچاہٹ ڈرامے دیکھنے آ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تھیٹر ڈراموں میں خواتین کو نشانہ بنا کر جملے بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ تھیٹر میں سماجی اور مثبت موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جائیں اور پڑھی لکھی یوتھ کو اس پلیٹ فارم پر آگے لایا جائے تاکہ تھیٹر کا مجموعی ماحول بہتر اور صحت مند تفریح کا ذریعہ بن سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...