مسلم لیگ (ن) فرانس کا عشائیہ،کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت
پیرس میں شاندار عشائیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنماؤں راجہ محمد علی، چوہدری فیصل سعید، چوہدری شہباز کسانہ، ملک ارشاد احمد اور عصمت اللہ گوندل نے سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
یہ بھی پڑھیں: دروازہ کھولیں جلدی
شرکاء کا عزم
شرکاء نے پاکستانی لیڈرشپ اور افواج پاکستان پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کی تازہ جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 زخمی ہوگئے
راجہ جاوید اخلاص کا خطاب
راجہ جاوید اخلاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم رکھے گی۔ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجوں کی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی
بیرسٹر امجد ملک کی باتیں
اس موقع پر وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی محنت اور قربانیاں پاکستان کی معیشت کو سہارا دیتی ہیں۔ پنجاب حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فیسلیٹیشن سینٹرز اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی حکومت کی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وعدہ برائے حمایت
بیرسٹر امجد ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر سطح پر ساتھ دیا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
اختتامیہ
تقریب کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ہوا۔








