شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے شگاف بڑھ گیا، مزید کئی علاقے زیر آب آ گئے

شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے متاثرہ علاقے
شجاع آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پیدا ہونے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد انڈونیشیا کا 8.1 ارب ڈالر کا رافیل معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
شگاف کی شدت بڑھتی جا رہی ہے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق شجاع آباد کی بستی دھوندو کے بند میں شگاف بڑھ کر 400 فٹ ہوگیا ہے اور شگاف پُر نہ ہونے کے باعث مزید کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
محکمہ انہار کی مشکلات
محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ مٹی کی کمی شگاف پُر کرنے میں آڑے آرہی ہے جب کہ دو روز گزرنے کے باوجود متاثرین بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
سیلاب متاثرین کی مشکلات
سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ پینے کا صاف پانی میسر ہے، نہ ہی کھانے کی کوئی چیز دستیاب ہے۔ جانور بھی مر رہے ہیں، ابھی تک ان تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔ علاقے میں اس سے پہلے کبھی سیلابی پانی نہیں آیا لیکن اس بار جو پانی آیا ہے اس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔