پنجند پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سندھ نے بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

سندھ میں بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اطلاعات سندھ نے بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں:عظمیٰ بخاری
پنجند بیراج کی صورتحال
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق پنجند پر پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 22 ہزار 552 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
گڈو اور سکھر بیراج کی صورتحال
جیو نیوز کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 12 ہزار 269 اور اخراج 5 لاکھ 82 ہزار 942 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 88 ہزار 820 اور اخراج 4 لاکھ 38 ہزار 390 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حفصہ بٹ اپنے ہونے والے شوہر میں کیا خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں؟
کوٹری بیراج کی معلومات
کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 74 ہزار 129 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 61 ہزار 399 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین صورتحال
واضح رہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور کوٹری بیراج پر بھی پانی کی آمد بڑھی ہے جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اس کے علاوہ سکھر بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے تاہم کچے کے علاقوں سے لوگ اب تک نقل مکانی کو تیار نہیں ہیں۔