فرخ جاوید مون نے پاکستان میں TikTok لائیو پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی قرارداد

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی جس میں وفاقی حکومت سے پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو چیٹ پر فی الفور پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کا پس منظر

صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP 161 سے اپوزیشن رکن اسمبلی فرخ جاوید مون کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں آج کل ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، جو نوجوان نسل، خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کر رہا ہے۔

معاشرتی اثرات

مزید یہ کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر اکساتے ہیں، جو اسلامی معاشرتی اقدار کے سراسر منافی ہے۔ نوجوان نسل سستی شہرت اور پیسہ کمانے کی خاطر ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کی جانب تیزی سے راغب ہو رہی ہے، جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

فوری اقدام کی ضرورت

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ ٹک ٹاک لائیو چیٹ پر فوری پابندی عائد کی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو اخلاقی تباہی سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...