مسیحی برادری میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے، رمیش سنگھ اروڑہ

دعائیہ تقریب کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسیحی برادری کے زیر اہتمام جناح سٹیڈیم اوکاڑہ میں پر وقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کا عجیب توہم پرست گاؤں جہاں کرسی اور چارپائی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں
صوبائی وزیر کا خطبہ
’’آن لائن ‘‘ کے مطابق صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے لیے مسیحی برادری کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے جبکہ مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اکثریت اور اقلیت میں کبھی کوئی فرق نہیں رکھا۔ مسیحی برادری میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے، مینارٹی کارڈز کے ذریعے 75 ہزار خاندانوں کو ہر 3 ماہ بعد 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ، شدید بارش سے نظامِ زندگی مفلوج
سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ دعائیہ تقریب میں پنجاب بھر سے آئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ مسیحی برادری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
شرکت کرنے والوں کی تعداد
تقریب میں دیگر محکموں کے افسران سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں مسیحی برادری اور بیرون ملک کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاسٹر شاہد، سردار پاسٹر طارق، پاسٹر سجاد انور، پاسٹر رفیق بٹ، ڈاکٹر پطرس آصف اور سلمان گل بھی موجود تھے۔ پاسٹر سجاد انور اور پاسٹر طارق نے مسیحی برادری کے لیے جامع اجتماعی دعا کروائی۔ مسیحی برادری نے روحانی سکون کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا.