سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کے سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے
سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومتی اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیے۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق دن کو سیت پور کے دورے کرنے کے بعد رات کو دوبارہ علی پور پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دے دی
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل جاری ہے۔ مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ "آپ کی بہن، بیٹی اور ماں آپ کے نقصان کو انشاء اللہ پورا کریں گی"۔ سیت پور کے سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ علی پور پورا ڈوب گیا ہے اور بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہر سیلاب متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سیلاب متاثرین کا پیغام
سیلاب متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پہلے بھی سیلاب میں نواز شریف خود پہنچے تھے اور آج اُن کی بیٹی نے آپ کو بھیجا ہے"۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ "مجھے اور سلمان رفیق کو اب بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ کے پاس بھیجا ہے"۔








