موٹروے ایم 5 کو جلال پورپیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بند کردیا گیا
موٹروے ایم 5 کی بندش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے ایم 5 کو جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری، گزشتہ چند دنوں میں ٹرک کیا کچھ لے کر گئے؟ پتہ چل گیا۔
متبادل راستے
ترجمان کے مطابق نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگیرہ اور جلال پور انٹر چینج سے ٹریفک کو موڑا جارہا ہے۔ جبکہ ساؤتھ باؤنڈ پر ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کیا جارہا ہے۔
افسوس ناک واقعہ
دوسری جانب شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی میں ایک شخص سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق جانوروں کو پانی سے نکالنے کے لیے نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا تھا۔








