اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ’’پیغمبر عشق اعظم کانفرنس‘‘، قطر پر حملے کی مذمت

لیاقت بلوچ کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قطر پر حملہ ایک پیغام ہے کہ یہ حملہ کسی بھی اسلامی ملک کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ عالمی استعمار کو شکست دینے کے لیے عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
پیغمبر عشق اعظم کانفرنس
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام "پیغمبر عشق اعظم کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذہبی طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، امت کو مشترکات پر جمع ہونا ہوگا اور آپس میں برداشت پیدا کرنا ہوگی۔ پوری قیادت کو حالات کا جائزہ لینا ہو گا کہ امت کیوں منتشر ہے، مسائل کے سد باب کے لیے سب اکٹھے کیوں نہیں ہوتے؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
مسائل اور چیلنجز
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ اس وقت ہر کسی کو اپنی فکر ہے اور وہ صرف اپنے لیے سوچتا ہے، عالمی استعماری قوتوں نے امت کو منتشر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایران کے انقلاب کے بارے میں ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔ ملی یکجہتی کونسل کی قیادت نے ملک میں اتحاد امت کی بنیاد رکھی اور مسالک کے درمیان دوریوں کو ختم کیا، تمام مسالک کی قیادت کی طرف سے اتحاد کا پیغام دیا گیا۔ عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم آج اکٹھے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ جذباتی اور تاریخی حوالوں کے ساتھ شدید تکنیکی حملے کر رہا تھا، میری طرف سے بھی جواب میں گولے داغے جا رہے تھے، ہم دونوں ہی شدید تھک چکے تھے
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت
لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، اب تک 75 ہزار معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطین کے پڑوسی مسلمان ملک سمجھتے تھے کہ ہمیں کچھ نہیں ہو گا، قطر پر حملہ اس بات کا پیغام ہے کہ یہ حملہ حرم، اسلام آباد، انقرہ، اور تہران کی طرف بھی آسکتا ہے۔ ہمیں افغانستان سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ جب افغان ڈٹ کر کھڑے ہوئے تو امریکہ اور نیٹو کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔ اسرائیل سمجھتا تھا کہ وہ ایران کو شکست دے سکتا ہے لیکن ایران کے ڈٹ جانے کی وجہ سے اسرائیل ناکام ہوا۔ اسی طرح، بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کو ختم کر دے گا لیکن قوم کے اتحاد نے اسے ناکام بنایا۔ جب قوم متحد ہوئی تو بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی۔
اتحاد و یکجہتی کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کو شکست دینے کے لیے عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل اسی وقت حل ہوں گے جب ہم پیغمبر اسلام ﷺ کی محبت کو اپنائیں گے۔ عوام بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی سے تنگ ہیں، عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔