صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کی ابتدا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے آئے تو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی بال پر جیسپریت بمراہ کو آسان کیچ دے بیٹھے اور یوں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں سے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
صائم ایوب کا ناکام اننگز
صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 7 ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خفیہ آپریشن ٹمبر سیکامور کے تحت باغیوں کو بشار الاسد کی حکومت گرانے کے لیے اسلحہ اور ٹریننگ دی گئی، ویڈیو دیکھیں
صفر پر آؤٹ ہونے والوں کی فہرست
اس فہرست میں سب سے آگے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل ہیں جو 84 میچز میں 10 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد شاہد آفریدی کا نام آتا ہے جو 98 میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں صائم ایوب (43 میچز)، کامران اکمل (58 میچز)، محمد حفیظ (119 میچز) اور بابر اعظم (128 میچز) شامل ہیں۔
پاکستان کی بیٹنگ مشکلات
صائم کے صفر پر آؤٹ ہونے سے پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز ہی بنا سکی۔