بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر پاکستان ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے فٹ نہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ردعمل
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو شامل نہ کرنے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر پاکستان ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے فٹ نہیں ہے۔
پاکستان کی ادھوری کارکردگی
واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز اور باؤلر متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا۔ باؤلر شاہین آفریدی نے تمام پاکستانی بلے بازوں سے اچھی بیٹنگ کی جبکہ پاکستانی بلے باز صائم ایوب نے تمام پاکستانی باؤلز سے زیادہ اچھی گیند بازی کی۔