سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
سابق صدر پاکستان کے خلاف مقدمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر پاکستان عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تو برداشت کر لیں گے یہ نہیں کر پائیں گے تمہارے آنسو ابھی سے نظر آ رہے ہیں، مرحوم مشاہد اللہ خان کے تاریخی الفاظ آج بھی زندہ ہیں، محسن شاہنواز رانجھا
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو معاملے پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستونگ گرلز ہائی سکول بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر کے دوران توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عدالت سے استدعا
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔








