قطر-امریکا کا مضبوط اتحادی، شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے: ٹرمپ

امریکی صدر کا پیغام
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے، شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلے، راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق
حماس کے معاملے پر احتیاط
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے متعلق محتاط ہونے کی ضرورت ہے، یورپی ممالک میرے دوست ہیں لیکن روس سے تیل کے خریدار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
دنیا بھر میں امریکی پرچم کا جلایا جانا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھرمیں امریکی پرچم جلایا جا رہا ہے، یہ صحیح نہیں، روس پر پابندیاں لگانے کیلئے تیار ہیں، یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے، یورپ کو بھی امریکا کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے، امریکا نہیں چاہتا یورپ روس سے تیل خریدے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ریئلٹی سٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کی وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتاری و رہائی
یورپ کی معاشی قربانی
انہوں نے کہا کہ کیا یورپ اپنی باقی معیشت قربان کرنے کو تیار ہے، ٹک ٹاک پر مذاکرات کر رہے ہیں لیکن فیصلہ چین پر منحصر ہے، چارلی کرک کے قتل پر جشن منانے والوں کی چھان بین جاری ہے، قتل پر جشن منانے والے بیمار ذہن کے پاگل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی کوچ باب وولمر نے مرنے سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آخری بات کیا کی تھی؟
امریکا اور اسرائیل کا تعلق
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل روانگی سے قبل کہنا تھا کہ قطر پر حملے پر تنقید کے باوجود امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ان حملوں نے ناصرف ٹرمپ بلکہ علاقائی اور عالمی حلقوں میں بھی غصہ پیدا کیا اور دوحہ کو برہم کر دیا جو کہ امریکہ کی خطے میں قریبی اتحادی ہے۔
غزہ میں امن کی کوششیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات پر بھی اثر انداز ہوئی ہے، جن میں قطر بنیادی ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔