کراچی: ایک گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، صرف ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں پیش آنے والے تین حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خوف کی فضاء، آئی پی ایل کا جاری میچ یک دم روک کر اسٹیڈیم کو کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خالی کرا دیا گیا
پہلا حادثہ: لانڈھی ہسپتال چورنگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کے مطابق لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت رئیسہ اور ارمان جبکہ زخمی کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیپ بال کرکٹ میچ: نوجوان بیٹر چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
دوسرا حادثہ: ناردرن بائی پاس
دوسرا حادثہ ناردرن بائی پاس پر پیش آیا جہاں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، حادثے میں شہباز نامی نوجوان جاں بحق جبکہ داؤد زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
تیسرا حادثہ: ڈیفنس فیز 8
تیسرا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کریک ویسٹا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں یار جان نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے تینوں حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نعشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








