سیلابی صورتحال اور بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا

ڈینگی الرٹ جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلابی صورتحال اور بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی
شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی، پشاور میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سکھر، حیدرآباد، ملتان سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی وائرس بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھائی سو روپے کی پرچی پر جھگڑا، نوجوانوں نے قصور میں بس ڈرائیور کی جان لے لی
سیلابی پانی اور مچھر کی افزائش
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون اور دریاؤں کے بہاؤ اور پانی چھوڑے جانے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سیلابی پانی اور ناقص نکاسی آب کے باعث ڈینگی مچھر کو افزائش کے لیے ماحول مل رہا ہے۔
احتیاطی اقدامات
ڈینگی وائرس پر کنٹرول کرنے والے ادارے، وزارتیں، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں، ہسپتالز ڈینگی کے حوالے سے اپنے انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں۔