پی سی بی کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ

پی سی بی کا احتجاجی خط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک ہم ایلینز کیوں نہیں ڈھونڈ سکے؟ سائنسدانوں نے ممکنہ جواب تلاش کرلیا
ناخوشگوار واقعہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی روشنی میں آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
مقصد اور مطالبات
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو احتجاجی خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کے خلاف اسرائیلی ساختہ ڈرون کا استعمال لیکن یہ کیا صلاحیت رکھتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
تنازع کی تفصیلات
تنازع کیا تھا؟
پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہوگا، اور اس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہئے۔
میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اینڈریو رسل نے کہا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔
پی سی بی کا موقف
پی سی بی کا آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط
آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا، جبکہ میچ ریفری نے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھایا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ اسپرٹ آف دی گیم اور ایم سی سی قوانین کے منافی ہے۔ پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔