اے آری وائی کی شان رمضان نشریات میں بچوں کا حصہ: عمراحمد کا انتقال کیسے ہوا؟ وسیم بادامی نے وجہ بتا دی

کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ
نجی وی ٹی چینل اے آر وائی نیوز کے اینکرپرسن وسیم بادامی نے بچے عمر احمد کے انتقال کی وجہ بتادی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت حذیفہ رحمان کا سینئر ایڈیٹرز اور تجزیہ نگاروں کے اعزاز میں ظہرانہ
عمر احمد کا انتقال
وسیم بادامی نے اپنے سوشل میڈیا پر خبر غم شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائی نیوز کے شان رمضان میں کڈز سیگمنٹ کے جان عمر احمد کا انتقال ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ڈاکٹرز کی رپورٹ
وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمر کو قے (الٹی) ہوئی اور وہ قے اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس کی وجہ سے عمر کا آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور اسے دل کا دورہ پڑا، جو اس کی موت کی وجہ بنا۔
تعزیت اور دعا
وسیم بادامی نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالی عمر کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر غم۔۔
pic.twitter.com/oKZfvcxC5Z— Waseem Badami (@WaseemBadami) September 15, 2025