صائم ایوب ایک مہینے میں تین بار صفر پر آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

صائم ایوب کا ریکارڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ صائم ایوب مسلسل پانچ میں سے تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جو کہ ایک مہینے میں تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں ہوگی، بچوں کے لیے وزٹس کا وعدہ، اسد قیصر
اننگز کا تجزیہ
تفصیلات کے مطابق صائم ایوب نے اپنی پچھلی پانچ اننگز میں تین مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے، اور اس دوران ان کے اسکور 0، 0، 17، 11 اور 0 رہا۔ 41 اننگز کے بعد نوجوان کرکٹر کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اوسط صرف 20.92 ہے، اور وہ اب تک 18 مرتبہ سنگل ڈیجٹ اسکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج اب بھی ناکام ہوگا، اس کے بعد یہ2 سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، راناثنااللہ
دبئی میں میچ کا حال
یاد رہے کہ دبئی میں بھارت کے خلاف میچ میں صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تو پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس لسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا ریکارڈ
پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر عمر اکمل ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد شاہد آفریدی کا نام آتا ہے جنہیں 8 بار صفر پر آؤٹ کیا گیا۔