وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل

پہلا فیز مکمل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی روشنی میں شروع کیا گیا زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہو گیا۔ انٹرن شپ کا دورانیہ ایک سال تھا۔ انٹرن شپ پروگرام کے دوران زرعی گریجویٹس کو ماہانہ 60,000 روپے کا وظیفہ دیا گیا۔ انٹرز کی الوداعی تقریب میں ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیشن تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سکول ٹرپ کے دوران 5 کلاس فیلوز کی 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی

ڈائریکٹر زراعت کا بیان

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے کہا کہ زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شاندار پروگرام ہے۔ اس پروگرام سے زرعی گریجویٹس کو عملی طور پر سیکھنے کا موقع ملا اور انکی مالی معاونت بھی کی گئی۔ اس سے شعبہ زراعت کو مذید جدت دینے میں مدد ملے گی۔

زرعی گریجویٹس کی رائے

اس موقع پر انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے زرعی گریجویٹس نے انٹرن شپ پروگرام کو عملی علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی گریجویٹس انٹرن شپ جیسا پروگرام زرعی شعبے کو عملی طور پر سمجھنے کے لیے سود مند ثابت ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...