اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

پاکستان کی نئی مانیٹری پالیسی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کو 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص میں لیڈی پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں سال میں دوسرا اجلاس آج ہوا جس میں شرح سود اپنی موجود سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا گزشتہ اجلاس 30 جولائی کو ہوا تھا، جس میں کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ توانائی کی قیمتوں، خاص طور پر گیس ٹیرف میں اضافے کے باعث مہنگائی کا منظرنامہ متاثر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

اقتصادی تبدیلیاں

واضح رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد کئی اہم اقتصادی پیش رفتیں ہوئی ہیں۔

روپے کی قدر 0.5 فیصد بڑھ گئی ہے جب کہ پٹرول کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں گزشتہ ایم پی سی اجلاس کے بعد تقریباً 10 فیصد گر چکی ہیں اور موجودہ وقت میں تقریباً 63 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب

مہنگائی کی شرح

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اگست 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر ہیڈلائن مہنگائی کی شرح 3 فیصد رہی جو جولائی 2025 کے مقابلے میں کم ہے جب یہ 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن والے پہلے کہتے تھے کہ قاسم اور سلمان کہاں ہیں، اب پاکستان آنے کا فیصلہ کیا توکہتے ہیں وہ کیوں آ رہے ہیں؟حامد میر

کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ

مزید برآں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ جولائی 2025 میں 254 ملین ڈالر کے خسارے میں رہا جب کہ جون 2025 میں 328 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ جولائی 2024 میں 350 ملین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں ہے۔

زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 34 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5 ستمبر 2025 تک 14.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

مجموعی طور پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19.68 ارب ڈالر رہے جبکہ تجارتی بینکوں کے پاس نیٹ زرمبادلہ ذخائر 5.34 ارب ڈالر تھے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...