وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مقامی طور پر سیکیور موبائل فون تیار کرلیا
دورہ سعودی عرب
دنیا ٹی وی کے مطابق، سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب پہنچیں گے۔ اس دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا
برطانیہ میں ملاقاتیں
دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد، وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں ان کی برطانوی حکام کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کے لیے عید کا تحفہ، پاکستانی ریسلر اطہر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔ وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔
وطن واپسی
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے اور وہ 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ واپس پہنچیں گے۔








