کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 891 کیمروں کی تنصیب مکمل

کراچی میں سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 1300 کیمروں کی تنصیب کے پہلے مرحلے میں 891 کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

اجلاس کی تفصیلات

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ سیف سٹی منصوبے، ای-چالان اور پولیس ایمرجنسی رسپانس کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیف سٹی کا پہلا مرحلہ تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے تحت ایمرجنسی رسپانس وہیکل کو پانچ سیکنڈ کے اندر پیغام پہنچایا جائے گا، سیف سٹی کا دوسرا مرحلہ رواں سال شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتیں: رپورٹ جاری

ای-چالان نظام کی شروعات

ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی کے چند مقامات پر ای-چالان نظام تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا ہے، سیف سٹی کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد ای-چالان کا نظام صوبائی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر نافذ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئی جی سندھ کی ہدایات

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ سیف سٹی کے حصے کے طور پر پولیس مددگار5، شاہین فورس، سندھ پولیس ہائی وے پٹرول، اے وی ایل سی اور پولیس کے دیگر یونٹس کو مربوط کیا جائے گا اور مختلف ’اسٹریٹیجک مقامات‘ پر ای وی آرز تعینات کیے جائیں گے۔ سسٹم سے تیار شدہ پیغامات نہ صرف ای وی آرز بلکہ تمام فیلڈ فارمیشن یونٹس تک بھی پہنچائے جائیں گے۔ ای-چالان نظام کے نفاذ کے بعد پولیس اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطہ کم سے کم ہوگا۔

اقدامات کی تجویز

انہوں نے تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت کی کہ کیمروں کو تمام فیلڈ فارمیشنز، ڈسٹرکٹ پولیس اور شہروں کے ساتھ مربوط کرنے پر کام شروع کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...