بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی دھجیاں بکھیر دیں ، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 مئی کے بعد بھارتی عوام اور وزیراعظم دنیا میں مذاق بن گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہوٹل میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نریندر مودی کا دباؤ
شاہد آفریدی کے مطابق، نریندر مودی پر پریشر تھا اور وہ جنگ بھی ہار چکے تھے۔ مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا جائے۔
پاکستان کی طاقت اور بھارت کی رسوائی
ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ 10 مئی کے بعد دنیا نے پاکستان کی طاقت اور بھارت کی رسوائی کو دیکھا۔ کل کے میچ میں بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی دھجیاں بکھیر دیں، جبکہ پاکستان نے اس معاملے پر زبردست موقف اپنایا ہے۔